عوام کو معیاری اورمناسب قیمتوں پراشیاء فراہم کرنیکی ہدایت

عوام کو معیاری اورمناسب قیمتوں پراشیاء فراہم کرنیکی ہدایت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف نے سبزی منڈی کوٹ ادو کا دورہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی، قیمتوں اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سبزی منڈی کے صدر حاجی یوسف رانا، جنرل سیکرٹری چودھری عبدالوحید اور دیگر آڑھتی بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے موقع پر موجود تاجروں اور آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اشیائے خورونوش مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں اور منڈی میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی منڈی میں قیمتوں کی نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی غیر معیاری اشیا یا زائد قیمت وصول کرنے کے رجحان کو فوری طور پر روکا جائے گا۔اس موقع پر آڑھتیوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی میں صفائی، قیمتوں کی نگرانی اور معیاری اشیا کی فراہمی سے شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی فائدہ ہو رہا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد یوسف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے کہ سبزی منڈی کوٹ ادو میں بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں