کینٹ ڈویژن میں جرائم کنٹرول کیلئے میٹنگ کا انعقاد

کینٹ ڈویژن میں جرائم  کنٹرول کیلئے میٹنگ کا انعقاد

ملتان (کرائم رپورٹر)صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ایس پی کائنات اظہر نے کینٹ ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسروں کے ہمراہ کرائم میٹنگ منعقد کی

جس میں جرائم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران کینٹ ڈویژن میں زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری اور مفرور ملزموں کی گرفتاری۔، مقدمات کے چالان بروقت مکمل کرنے ، گشت کے مؤثر انتظامات اور رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ایس پی کینٹ ڈویژن نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران بازاروں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں