ماڈل بازار کے قیام پر تاجر برادری ، انتظامیہ آمنے سامنے
روزگار ختم کیا جا رہا ،صرافہ یونین کی ہڑتال ، قبضہ برداشت نہیں :انتظامیہ
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) شہر میں مجوزہ ماڈل بازار کے قیام کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ماڈل بازار کے قیام سے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا اور سرکاری اراضی پر کسی صورت غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب صرافہ یونین اور دیگر تاجروں نے کہا کہ ماڈل بازار کے نام پر ان کا مستقل روزگار ختم کیا جا رہا ہے ۔ احتجاجاً صرافہ یونین نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ماڈل بازار منصوبے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔میاں چنوں میں کئی روز سے جاری یہ کشیدگی مقامی سیاسی حلقوں کو بھی آزمائش میں ڈال رہی ہے کہ وہ تاجروں کے مؤقف کے ساتھ ہیں یا انتظامیہ کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت جاری ہیں ۔