ملک میں ارتھ آور ڈے آ ج منا یا جائے گا
ملتان (لیڈی رپورٹر)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ارتھ آور ڈے منایا جائے گا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور ۔۔۔
توانائی کے دانشمندانہ استعمال کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ اس موقع پر شہریوں، سماجی تنظیموں اور مختلف اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایک گھنٹے کے لئے غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند کر کے عالمی مہم میں حصہ لیں۔سماجی رہنما ملک اشرف اقبال بھٹہ نے کہا کہ ارتھ آور ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ زمین کے وسائل محدود ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔