ملتان،خانیوال کے ریلوے صفائی ورکرز میں راشن کارڈ تقسیم

ملتان،خانیوال کے ریلوے  صفائی ورکرز میں راشن کارڈ تقسیم

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے سماجی تحفظ پروگرام پر ۔۔۔

عملدرآمد شروع کر دیا۔اس سلسلے میں ملتان اور خانیوال کے ریلوے اسٹیشنز پر تعینات صفائی ورکرز میں راشن کارڈز کی تقسیم مکمل کر لی گئی ہے ۔ سی ای او عابد حسین بھٹی کے مطابق یہ کارڈز جنٹوریل سروسز کنٹریکٹ کے تحت کام کرنے والے ورکرز میں تقسیم کئے گئے ، جو ایم ڈبلیو ایم سی اور پاکستان ریلوے کے مابین معاہدے کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں