بی آئی ایس پی وظیفہ ، سہ ماہی امداد میں اضافے کا اعلان
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مختلف مالی امداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔
۔تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بینظیر کفالت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کے لئے سہ ماہی مالی امداد 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے ۔اسی طرح بینظیر نشوونما پروگرام میں فی بچہ وظیفہ 500 روپے بڑھا دیا گیا ہے ، جبکہ بینظیر تعلیمی وظائف میں بھی فی طالب علم 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔