میپکو توانائی بحران سنگین، گھنٹوں بجلی بندرہنے لگی

میپکو توانائی بحران سنگین، گھنٹوں بجلی بندرہنے لگی

مرمت کے نام غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،عوام کا احتجاج

ملتان(خصوصی رپورٹر) توانائی بحران ، میپکو نے لوڈشیڈنگ شروع کردی، مرمت کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی کی بند ش معمول بن گئی تفصیل کے مطابق ملک میں جاری توانائی بحران کے باعث میپکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے ، جبکہ مرمت اور مینٹی نینس کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی کی بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ، جس کے باعث گھریلو، تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کا کوئی باقاعدہ شیڈول موجود نہیں، جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میپکو حکام کی جانب سے سسٹم پر بڑھتے ہوئے بوجھ اور تکنیکی خرابیوں کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں