عوامی جان مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، غضنفر علی شاہ
بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی پی او مظفر گڑھ پوری ٹیم کواپنے دفتر بلا کر سی سی تھرڈ سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے ڈی پی او مظفرگڑھ کا پولیس ٹیم کو انعام، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی جان مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی پہلی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسر اور اہلکاروں کی بہترین کارکردگی اس عزم کا واضح ثبوت ہے اور ایسے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے موٹرسائیکل ڈکیت اور چور گینگز کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے پولیس ٹیم کو اپنے دفتر طلب کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی سی تھرڈ سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دئیے ۔ڈی پی او نے ایس ایچ او سٹی وسیم گوپانگ، اے ایس آئی طارق جاوید سمیت دیگر اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔