پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی، ڈیزل قلت نہ ہونے کا دعویٰ
ڈ ی سی وہاڑی کی گندم کٹائی کیلئے ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اجلاس ، طلب، رسد اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی کا تفصیلی جائزہ ۔ڈپٹی کمشنر نے گندم کی کٹائی کے دوران کاشتکاروں کو ضرورت کے مطابق آئل کمپنیوں اور پٹرول پمپ مالکان کوڈیزل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزل کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں، ضلع وہاڑی میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں اور مقررہ نرخوں پر فروخت جاری ہے ۔