چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں،پولیس روکنے میں ناکام
شاہ شمس میں سبیل سے گن پوائنٹ پر 10لاکھ روپے لوٹ لئے گئے
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم افراد سبیل سے 10 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں مسلح افراد نے شیراز سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ اسی تھانے کی حدود میں مہران سے بھی نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے جاوید کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا جبکہ تھانہ کوتوالی کے علاقے سے ممتاز کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں قصور اور شہزاد سے مسلح افراد نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے نوید کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے شہزاد کے گھر سے نقدی اور زیورات لوٹ لئے ۔تھانہ صدر جلالپور کے علاقے سے کاشف کا موبائل فون چوری کر لیا گیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں شعیب اور سہیل کے موبائل فون چوری ہو گئے ۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے سے یاسر کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔