4لاکھ مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ ضبط
جلال پور پیروالا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان کی زیر نگرانی غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔
انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس شاہزیب الطاف بھٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مارے اور کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ساڑھے 3 سو سے زائد سگریٹ اسٹکس ضبط کر کے تحویل میں لے لیں، جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی گئی۔