اولیاء اللہ کا مشن امن، محبت اتحاد کا فروغ،اسامہ معظم

اولیاء اللہ کا مشن امن، محبت اتحاد کا فروغ،اسامہ معظم

حکمرانوں کو خلفائے راشدین کا طرزحکومت اپنانا چاہئے ، تقریب سے خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کی روحانی خانقاہ دیوان باغ آف ملتان شریف کے سجادہ نشین پیر سید دیوان علی اسامہ معظم شاہ نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کا مشن امن، محبت اور اتحاد کا درس دینا ہے ۔ انسان تمام مخلوقات سے افضل ہے مگر آج انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے جسے روکنے کے لئے روحانی تعلیمات پر عمل ضروری ہے ۔انہوں نے سالانہ 132ویں عرس مبارک کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدار ختم نبوت ﷺ کے لئے ہماری جانیں قربان ہیں۔ باہمی اتفاق، محبت، اتحاد اور ملکی سالمیت کے لئے ہمیں ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت، قرآن کی تلاوت، کلمہ، درود و سلام اور توبہ استغفار کی کثرت اپنانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو خلفائے راشدین کے طرزِ حکمرانی کو اپنانا چاہئے اور اکابرین اسلاف کے نظام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے ۔ انسان کو اصولوں پر زندگی گزارنی چاہئے اور نفرتوں کے بجائے محبت کو فروغ دینا چاہئے دیگر مقررین پیر محمد امجد چشتی اور مولانا عبدالعلیم جلالی نے کہا کہ ہمیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور خدمت خلق کے ذریعے دکھی انسانیت کی مدد کرنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں