ریلوے کا 80 فیصد ریونیو ہدف حاصل اپ گریڈیشن منصوبہ تیار

ریلوے کا 80 فیصد ریونیو ہدف حاصل اپ گریڈیشن منصوبہ تیار

7ارب 80کروڑ روپے کا ہدف مقرر،مالی سال کے دوران 5ارب 75کروڑ روپے کا ریونیو جمع، ٹرین کا محفوظ، رومانوی سفر بحال کرنے کیلئے نجی شعبہ آن بورڈ، ڈی ایس حنیف گل

ملتان (سٹاف رپورٹر )ملتان ریلوے کا سات ارب اسی کروڑ روپے کا ریونیو ہدف مقرر ،موجودہ صورتحال میں پانچ ارب 75 کروڑ روپے کا ریونیو جمع ، دو ارب پانچ کروڑ روپے کا گیپ پورا کرنے کے لئے کاوشیں جاری، گزشتہ سال چار ارب اسی کروڑ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا۔ ریونیو جمع کرنے کے حوالے سے صورتحال گزشتہ سال کی نسبت بہتر ، پٹرول کی قلت کے باعث آپریشنل امور کسی حد تک متاثر، تاہم پی ایس او کی مدد سے تاحال کوئی ٹرین بند نہیں کی۔ سکیورٹی کے حوالے سے پٹرولنگ بہتر ہوئی جس سے جہانیہ میں ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا تاہم ٹرین کا محفوظ اور رومانوی سفر بحال کرنا ترجیح جس کے لئے پرائیویٹ سیکٹرز کو ان بورڈ لے لیا ہے جس سے ریلوے کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی ۔ڈی ایس ریلوے حنیف گل کی روزنامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق ملتان ڈویژن میں رواں سال ریلوے کو سات ارب اسی کروڑ روپے کا ریونیو ہدف دیا گیا لیکن تاحال مقررہ ہدف پورا نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ریلوے حکام نے ہدف پورا کرنے کے لئے کاوشیں تیز کر دی ہیں اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے حنیف گل نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ لائن ٹو اور لائن تھری کے ایشوز ہیں جن کو حل کر رہے ہیں

جبکہ ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹرز کو ان بورڈ لے لیا ہے جس سے ریلوے کی صورتحال بہتر کرنے میں مدد ملے گی حنیف گل نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ریلوے ٹریک کی سکیورٹی ترجیح ہے جس کے لئے پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے جس کی وجہ سے جہانیہ میں ریلوے ٹریک کے نٹ کھولنے والا گروہ بھاگ گیا لیکن عملے کی بروقت کاروائی سے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا گیا حنیف کھول نے مزید کہا کہ ریلوے قومی ادارہ ہے جس کی حفاظت شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے اور اسی لئے چلتی ٹرینوں پر پتھر مارنے سے گریز کریں جس سے خوفناک حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں