ملک کامران ملانہ کسان اتحاد تتلہ گروپ کا سٹی صدر مقرر

ملک کامران ملانہ کسان اتحاد  تتلہ گروپ کا سٹی صدر مقرر

میلسی (نامہ نگار) کسان اتحاد تتلہ گروپ کے مرکزی سینئر نائب صدر شبو خان بلوچ نے ملک کامران ملانہ کو میلسی میں گروپ کا سٹی صدر مقرر کر دیا۔

اس موقع پر شبو خان بلوچ، میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ کے صدر سجاد احمد سعیدی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد یوسف امیر ہانسوی، سینئر صحافی ملک وسیم اور شیخ عمیر نے ملک کامران ملانہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔مبارکباد دینے والوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ملک کامران ملانہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسانوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے زور دیا کہ کسان اتحاد کے ذریعے مقامی سطح پر کسانوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسانوں کو اپنے مسائل کے حل میں موثر مدد فراہم ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں