نوکری کا جھانسہ، شہری لاکھوں سے محروم
ملتان (کرائم رپورٹر)نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔
بی زیڈ پولیس کو عمیرا جاوید نے درخواست دی کہ ملزم شہباز نے اس کے بیٹے عبداللہ کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے وصول کئے ، تاہم نہ نوکری دلوائی اور نہ ہی فون کالز کا جواب دیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق دوسرے نمبر سے رابطہ کرنے پر ملزم کو گھر بلایا گیا۔ وہ چائے بنانے کے لئے کچن میں گئی تو ملزم اس کے پرس سے مزید پچاس ہزار نکال کر فرار ہو چکا تھا۔