جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

اسلحہ، منشیات برآمد، چوری میں ملوث 7 رکنی گینگ ودیگر کیخلاف مقدمات درج

وہاڑی(خبرنگار)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس دوران تھانہ جھال سیال اور تھانہ گگو پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 11 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔تھانہ جھال سیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز سے ناجائز رپیٹر 12 بور اور کارتوس، ملزم محمد ندیم سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کیں جبکہ شراب فروش محمد اقبال عرف بلال سے 50 لیٹر دیسی شراب اور چالو بھٹی برآمد کر لی گئی۔ اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں 13 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ادھر تھانہ گگو پولیس نے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 7 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا جن میں عبدالغفار، رضوان عرف ببا، آصف عرف روسی، اللہ دتہ، نعیم حیدر، شفقت اور عامر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں