سی پی او کی زیر صدارت اجلاس پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سی پی او کمپلیکس میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا ۔۔۔
جس میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز اور پینڈنگ چالان سے متعلق بریفنگ دی گئی اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں ایس پی کینٹ کائنات اظہر، ایس پی صدر بدر منیر، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسروں نے شرکت کی۔سی پی او ملتان نے اجلاس کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ میٹنگ میں بروقت چالان عدالت میں جمع کرانے اور دیگر قانونی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔