ڈی سی وہاڑی کا سیوریج نظام، ریونیو اور سکیورٹی امور کا جائزہ

ڈی سی وہاڑی کا سیوریج نظام، ریونیو اور سکیورٹی امور کا جائزہ

کھلے مین ہولز بند ، اراضی ریکارڈ آن لائن، دربار سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت مختلف اہم امور پر الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جن میں شہری سہولیات، ریونیو معاملات اور سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیوریج نظام سے متعلق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے شہر، قصبوں اور دیہی علاقوں میں کھلے مین ہولز کی فوری نشاندہی کر کے ان پر ڈھکن لگانے کا حکم دیا۔ انہوں نے سیورمین کے لیے حفاظتی لباس، آکسیجن ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کو لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ دی۔دوسرے اجلاس میں پلس پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتوں کی تقسیم، اراضی ریکارڈ اور ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ ٹارگٹ رواں ماہ ہر صورت مکمل کیا جائے اور زیر التواء مسائل فوری حل کیے جائیں۔دریں اثناء دربار بابا حاجی شیر دیوان میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں ذہنی مریضوں کے تحفظ، علاج اور بحالی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کے لیے مکمل انتظامات کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں