گھریلو تنازعہ، خاتون پر تشدد، ملزم گرفتار
میلسی (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹبہ سلطانپور کی حدود چک مغل بستی شیخاں والی میں گھریلو تنازعہ نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔۔۔
جہاں خاوند کی جانب سے سوٹے کے پے در پے وار کے نتیجے میں خاتون کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور دائیں ہاتھ کا انگوٹھا بھی فریکچر ہو گیا مبینہ طور پر ملزم محمد بلال نے اپنے بھائی محمد شاکر اور دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بیوی (ن) پر اس وقت تشدد کیا جب اس نے لاہور جا کر مزدوری کرنے سے انکار کیا۔ تھانہ ٹبہ سلطانپور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زخمی حالت میں بازیاب کرایا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔