بچے سے زیادتی کیس میں مجرم کو عمر قید، دو لاکھ جرمانہ

 بچے سے زیادتی کیس میں  مجرم کو عمر قید، دو لاکھ جرمانہ

لودھراں (سٹی رپورٹر) لودھراں پولیس کی مؤثر تفتیش اور بھرپور پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے 13 سالہ کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کے جرم میں ملوث مجرم محمد بلال کو عمر قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

بلال نے 13 سالہ بچے کو ورغلا کر ایک زیر تعمیر مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ سال 2024 میں تھانہ صدر دنیاپور میں بچے کے والد ظفر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں