ای بس منصوبے سے وہاڑی محروم، شہریوں میں تشویش

ای بس منصوبے سے وہاڑی محروم، شہریوں میں تشویش

وہاڑی کو بھی فوری طور پر اس منصوبے میں شامل کیا جائے :مطالبہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ای بس سروس کے آغاز کے منصوبے میں ضلع وہاڑی کو شامل نہ کیے جانے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ جاری مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 100 جدید ہائگر (HIGER) بسیں مختلف اضلاع میں تقسیم کی جا رہی ہیں جن میں اٹک، بھکر، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، چنیوٹ، لیہ، سیالکوٹ، خانیوال، خوشاب اور اوکاڑہ شامل ہیں، تاہم وہاڑی اس فہرست میں شامل نہیں۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاڑی ایک بڑا اور اہم ضلع ہے جسے اس جدید سفری سہولت سے محروم رکھنا ناانصافی ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاڑی کو بھی فوری طور پر اس منصوبے میں شامل کیا جائے تاکہ عوام کو سستی، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آ سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں