وہاڑی :خصوصی بچوں میں معاون آلات سماعت کی تقسیم

وہاڑی :خصوصی بچوں میں معاون آلات سماعت کی تقسیم

حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے :ثاقب خورشید

 وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی  ) گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسیلینس وہاڑی میں خصوصی بچوں میں معاون آلات برائے سماعت تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کی جبکہ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے علم پکٹ پراجیکٹ کے تحت 48 بچوں میں معاون آلات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب میں خصوصی بچوں نے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کیا اور ثقافتی ٹیبلو بھی پیش کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور یہ آلات ان کے اعتماد اور خودمختاری میں اضافہ کریں گے ۔ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور بچوں کو مرکزی دھارے میں لانا ترجیح ہے ۔ تقریب میں دیگر افسران اور تعلیمی حکام نے بھی شرکت کی اور بچوں میں معاون آلات تقسیم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں