ہارٹی کلچر ملتان میں افسروں کی تربیتی نشستیں شروع
ملتان(وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کے احسن اقدام کے تحت افسروں کو پیشہ ورانہ تربیت دینے کے سیشنز کا آغاز کر دیا گیا۔
ابتدائی سیشن میں گریڈ 16، 17 اور 18 کے افسروں نے شرکت کی، جہاں ادارہ جاتی بہتری اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ افسروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے ، اسی لئے ایسے تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سیشنز کا بنیادی مقصد افسروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں بہتر انداز میں فرائض انجام دینے کے قابل بنانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ افسر اپنی بہتر کارکردگی کے ذریعے ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔