گیس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں کنکشن منقطع

 گیس نادہندگان کے خلاف کریک  ڈاؤن، درجنوں کنکشن منقطع

بورے والا (نمائندہ دنیا) گیس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور درجنوں صارفین کے گیس میٹرز اتار لیے۔

ذرائع کے مطابق ایس این جی پی ایل کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ان صارفین کے کنکشن منقطع کر دیے جنہوں نے اپنے واجبات ادا نہیں کیے تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد نادہندگان نے موقع پر ہی بقایاجات ادا کر کے اپنی گیس بحال کرا لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں