گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر فوری ہٹانے کا حکم

 گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر فوری ہٹانے کا حکم

قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی :ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) شہر میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے ثنائاللہ ریاض اور ان کی ٹیم نے بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ممکنہ حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز کو فوری طور پر گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی چیکنگ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جو مسلسل گاڑیوں کی جانچ پڑتال کر رہی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ثنائاللہ ریاض نے واضح کیا کہ حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم شہریوں کے تحفظ کے لیے جاری ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں