وی ایل جی عہدیداروں کی آئی بی ریجنل ہیڈ سے ملاقات
دکھی انسانیت کی خدمت اور مسائل کے حل میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) والنٹیئر لیڈنگ گورننس ملتان کیبنٹ کے عہدیداروں ناصر اقبال چودھری، محمد طارق خان اور ممتاز ادبی شخصیت مختیار حسین سومرو نے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل ریجنل ہیڈ انٹیلیجنس بیورو محمد افضل شیخ سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ ملاقات وی ایل جی فاؤنڈر ابراہیم حسن مراد، سیکرٹری صدف زبیر اور ضلعی صدر جمیل احمد سمرو کی ہدایت پر کی گئی۔ اس موقع پر محمد افضل شیخ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وی ایل جی کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت قابل تحسین ہے اور ان کی کوششوں سے عوامی مسائل اجاگر ہو رہے ہیں جن کے حل کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت کا یہ مشن جاری رہنا چاہیے اور اداروں کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے ۔ آخر میں انہوں نے وی ایل جی کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کی خدمات کو سراہا۔