نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد، شناخت نہ ہو سکی
جہانیاں (نمائندہ دنیا) جہانیاں کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ریسکیو 1122 نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔۔۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اڈا پل 14 کے قریب رحمت ولاز کے سامنے نہر میں ایک خاتون کی لاش تیرتی ہوئی نظر آئی جس پر مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لاش ایک تقریباً 35 سالہ نامعلوم خاتون کی ہے ۔تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ خاتون کی شناخت اور موت کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔