میراں پور،ٹرانسفارمرز اورتاروں کی چوری عام ،شہری پریشان

میراں پور،ٹرانسفارمرز اورتاروں  کی چوری عام ،شہری پریشان

میلسی(نامہ نگار)تھانہ میراں پور کے علاقے میں بجلی ٹرانسفارمرزاورتاروں کی چوری کی وارداتیں عام ہوگئیں ۔۔۔

بتایاگیاہے کہ گزشتہ دنوں چوروں نے موضع چت واہن میں 25کے وی کا ٹرانسفارمر ،موضع بلوچ میں ٹرانسفارمر اور تاریں اورموضع مکل میں 25کے وی کے ٹرانسفارمر سے قیمتی سامان چوری کرلیا۔اہل علاقہ نے 15پرکالیں کرکے پولیس کو آگاہ کیاتاہم تاحال چوروں کا پتا نہیں لگایاجاسکا جس کے باعث مکین تحفظات کا شکار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں