معمولی جھگڑا جان لے گیا، اینٹ لگنے سے 1شخص جاں بحق

معمولی جھگڑا جان لے گیا، اینٹ لگنے سے 1شخص جاں بحق

ملوث افراد کے تعین کیلئے مزید تحقیقات جاری ، لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

بورے والا (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ 263 ای بی میں معمولی تنازعہ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں اینٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اقبال ولد غلام، قوم لاڑ، سکنہ 263 ای بی کے نام سے ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جھگڑے کے دوران ہونے والے تصادم میں اسے اینٹ لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے میں ملوث افراد کے تعین کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق شخص کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں