گوشہ ٔمیر تقی میر پر کام قابل تحسین اقدام :محمد اشرف

گوشہ ٔمیر تقی میر پر کام قابل  تحسین اقدام :محمد اشرف

لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کی لائبریری میں قائم حلقہ اربابِ ذوق لودھراں کے گوشۂ میر تقی میر کا دورہ کیا اور ادبی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ لودھراں میں میر تقی میر پر کام کرنا ایک احسن اقدام ہے ۔ موجودہ دور میں اپنے ادیبوں، شعرا اور دانشوروں کے افکار کو نئی نسل تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ادبی سرگرمیاں نوجوانوں میں مطالعہ اور ادب سے دلچسپی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں