نکاسی آب کا نظام مؤثر بنانے کیلئے اقدامات تیز
ڈپٹی کمشنرمظفر گڑھ کا جسو والا ڈسپوزل پوائنٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے جسو والا ویسٹ واٹر ڈسپوزل پوائنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا شعیب فیاض بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران ڈسپوزل پوائنٹ پر نکاسی آب کے نظام، مشینری کی کارکردگی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کو نکاسی آب سے متعلق کسی بھی مسئلے کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہری سہولیات کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام مشینری کو فعال حالت میں رکھا جائے۔