جدید میٹرنگ سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ، ملک یوسف
ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے ایڈیشنل چیف انجینئر ایم اینڈ ٹی-II ملک محمد یوسف نے میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد وسیم اختر کے ساتھ ایم اینڈ ٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔
آپریشنل اور ایم اینڈ ٹی افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد یوسف نے کہا کہ جدید میٹرنگ سسٹم کی بہتری، نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنانے اور ایم اینڈ ٹی امور میں مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام معاملات مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کئے جائیں تاکہ صارفین کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ خراب اور جلنے والے میٹرز بلا تاخیر ایم اینڈ ٹی ڈویژن منتقل کئے جائیں۔