سانپ کے ڈسنے سے خاتون جاں بحق

سانپ کے ڈسنے سے خاتون جاں بحق

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )صحن کی صفائی کرنے کے دوران چھپے بیٹھے سانپ کے ڈسنے سے 45سالہ خاتون ہلاک۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزابوظہبی پیلس کی رہائشی45 سالہ شمشاد بی بی صحن کی صفائی کررہی تھی کہ اسی دوران چھپے بیٹھے زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔ بیہوشی کی حالت میں ورثاء نے شمشاد بی بی کوہسپتال منتقل کیاجہاں شمشاد بی بی جانبرنہ ہوپائی اورجسم میں زہرپھیل جانے کے باعث دم توڑگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...