لائٹس اور فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھا جائے :خالد جاوید

 لائٹس اور فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھا جائے :خالد جاوید

صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر ،تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلع بھر میں پرفارمنس انڈیکٹرز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنے کے پی آئیز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آئیز کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں کی سروس ڈیلیوری اور مجموعی کارکردگی میں بہتری لانا ہے انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس اور فلٹریشن پلانٹس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے ، جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے ڈیکٹنگ کے خلاف مؤثر کارروائی اور وال چاکنگ کے خاتمے کی بھی ہدایت کی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ کے پی آئیز سے متعلق تمام سرگرمیوں کو ایس او پیز کے مطابق ایپ پر اپ لوڈ کیا جائے اور انڈرائیڈ یوذرکی باقاعدہ ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرفارمنس انڈیکٹرز کے حوالے سے ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں