سرائیکی صوبے کا قیام ہماری منزل ، مخدوم مطلوب بخاری

سرائیکی صوبے کا قیام ہماری  منزل ، مخدوم مطلوب بخاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)ویسِب تاجر اتحاد کے مرکزی صدر مخدوم سید مطلوب بخاری اور پیپلز پارٹی وومن ونگ ملتان شہر کی صدر عابدہ بخاری نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کا قیام ان کی منزل ہے اور۔۔۔

 اس مقصد کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کے قیام کی آواز بلند کرنے والے تمام ارکان، خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔، خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد اس مطالبے کو عوامی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ سرائیکی صوبے کا بل منظور ہوا تھا جو ایک اہم پیش رفت تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں