شہریوں سے جعلسازی کا الزام 4ملزموں کیخلاف کارروائی

شہریوں سے جعلسازی کا الزام  4ملزموں کیخلاف کارروائی

ملتان (کرائم رپورٹر )شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔

 سٹی شجاع آباد پولیس کو تقی مرتضیٰ نے بتایا کہ ملزم امجد نے رقم کی بابت چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا بی زیڈ پولیس کو عقیل نے کہا کہ ملزم اقدس علی نے ادھار رقم وصول کرکے بوگس چیک دیا ڈی ایچ اے پولیس کو ابوبکر نے بتایا کہ ملزم حمزہ نے چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا جبکہ شاہ رکن عالم پولیس کو بشیراں بی بی نے کہا کہ ملزم عارف جاوید نے 10لاکھ کا چیک کا جعلی چیک دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں