جلالپور، نامعلوم افراد کی فائرنگ 14سالہ لڑکا شدیدزخمی

جلالپور، نامعلوم افراد کی فائرنگ 14سالہ لڑکا شدیدزخمی

ملتان (کرائم رپورٹر )سٹی جلالپور کے علاقے 14سالہ لڑکے کو نامعلوم ملزم نے گولی مارکر زخمی کردیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔

 بستی ساون کے رہائشی ابراہیم نے پولیس کو اطلاع دی کہ میرا بیٹا علی حسن گھر کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم ملزم نے گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا گولی بیٹے کے کندھے پر لگی جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں