پولیس مقابلہ، اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ گلگشت کے علاقے حسن چوک، بیکن ہاؤس سکول کے عقب میں پولیس مقابلے کے دوران چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم دلاور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گشت اور ناکہ بندی کے دوران بی جے مارکی روڈ پر موٹرسائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔