دوراان گشت ایک کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) پولیس نے گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ موضع کوٹلہ خان لاڑ کے رہائشی محمد علی کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔