بجلی چور کی 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم

بجلی چور کی 50ہزار کے  مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم

ملتان(کورٹ ر پورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 فاضل عدالت میں ملزم یو سف نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ بہا ئوالدین زکر یا نے بجلی چوری کرنے کا رواں سال مقدمہ نمبر 773/26 درج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں