پل شیدی لال ،گھر میں آتشزدگی ریسکیو کی بروقت کارروائی

پل شیدی لال ،گھر میں آتشزدگی   ریسکیو کی بروقت کارروائی

ملتان (کرائم رپورٹر)چوک شاہ عباس سے پل شیدی لال کے قریب واقع 5 مرلہ ڈبل سٹوری گھر کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

 جس سے کمرے میں موجود فرنیچر اور بستر آگ کی لپیٹ میں آ گئے ۔ ریسکیو 1122 ملتان کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے دو فائر وہیکلز، ایک موٹر بائیک ایمبولنس اور ایک ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں