کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 45سالہ خاتون جاں بحق

کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 45سالہ خاتون جاں بحق

بہاولپور روڈ پر حادثہ، کلثوم موقع پر چل بسی، امان شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر)بہاولپور روڈ پر اڈہ بصیرہ کے قریب تیز رفتار کار نے روڈ کراس کرنے والی موٹر بائیک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 45 سالہ خاتون کلثوم اختر زوجہ محمد لقمان سر پر چوٹ لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ 19 سالہ محمد امان ولد محمد لقمان زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ملتان کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ریسکیو اسٹیشن سے ایک ایمبولنس فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کو فوری اطلاع دے دی گئی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل ہونے پر متوفیہ کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں