تعلیمی بورڈ میں شفافیت اولین ترجیح ہوگی، ڈاکٹر اعجاز

تعلیمی بورڈ میں شفافیت اولین ترجیح ہوگی، ڈاکٹر اعجاز

چیئرمین کا ملازمین کے وفد سے خطاب، ٹیم ورک اور جدید نظام پر زور

ملتان (خصوصی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے نو تعینات چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو قومی امانت سمجھتے ہیں اور بورڈ کی ترقی، شفافیت اور امتحانی نظام کی بہتری کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے شفاف انعقاد، بروقت نتائج، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا تاکہ طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔وہ چارج سنبھالنے کے بعد ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک نثار احمد کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں