شہر اولیا کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنیکا ٹاسک

شہر اولیا کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنیکا ٹاسک

عرس حضرت شاہ رکن عالم ؒ سے قبل لنگر خانہ، کرافٹ بازار فعال کیا جائیگا،کمشنر

ملتان (وقائع نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ والڈ سٹی بحالی پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دم دمہ، نگار خانہ، تاریخی لائبریری، لائبریری کیفے ، ریٹیننگ وال، فورٹیفکیشن وال اور لینڈ سکیپنگ ورک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے پراجیکٹ پر پیش رفت اور مختلف سکیموں کی ٹائم لائنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو سیاحتی و ثقافتی مرکز بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ تاریخی ورثے کی بحالی کے ساتھ شہریوں اور سیاحوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کو میونسپل لائبریری اور کیفے کو فعال کردیا جائے گا جبکہ عرس حضرت شاہ رکن عالمؒ سے قبل لنگر خانہ اور کرافٹ بازار بھی فعال کئے جائیں۔ عرس زائرین کی سہولت کیلئے پورٹیبل واش رومز سمیت تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں