ڈمپر ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوارعمیرمریم اور پانچ سالہ مزمل زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 41شمالی کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار 19سالہ قیصر حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گیا، جبکہ 33شمالی کے قریب ایک بے قابو کار کی ٹکر لگنے سے رکشہ ڈرائیور دل آویز اسی طرح سیال موڑ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار 22سالہ عمیر، 15سالہ مریم اور پانچ سالہ مزمل شدید زخمی ہو گئے ،متوفی کی میت ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر کے ذمہ دار ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments