ممکنہ سیلابی خطرات، لودھراں میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ
ڈی سی کا دستیاب آلات، مشینری، ریسکیو وسائل اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
لودھراں(سٹی رپورٹر)ممکنہ سیلابی خطرات، لودھراں میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ۔ڈپٹی کمشنر نے فلڈ فائٹنگ کے لیے دستیاب آلات، مشینری، ریسکیو وسائل اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ضلعی انتظامیہ عوام کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔ڈپٹی کمشنر لودھراں چوہدری محمد اشرف۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر لودھراں چوہدری محمد اشرف گجر ریسکیو 1122 آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممکنہ سیلابی صورتحال اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے دستیاب مشینری، ریسکیو آلات، کشتیوں اور دیگر ضروری سامان کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر صدر لودھراں پریس کلب رجسٹرڈمقصود احمد بٹ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شکیل احمد نے ڈپٹی کمشنر کو فلڈ ریسپانس پلان، ایمرجنسی آپریشنز، دستیاب وسائل اور ریسکیو فورس کی استعداد کار سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ فلڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments