سکیورٹی گارڈ قتل کیس، گرفتار بیٹوں کی بے گناہی کا دعویٰ

سکیورٹی گارڈ قتل کیس، گرفتار بیٹوں کی بے گناہی کا دعویٰ

والدہ کی انصاف اور بیٹوں کی رہائی کی اپیل، پولیس کی میرٹ پر تفتیش کی یقین دہانی

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)تھانہ صدر کی حدود میں سکیورٹی گارڈ شوکت علی کے قتل کے مقدمے میں گرفتار دو نوجوانوں کی والدہ گلاں بی بی نے اپنے بیٹوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔109 پندرہ ایل کی رہائشی گلاں بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے شوکت علی قتل کیس میں اس کے بیٹوں اظہر علی اور علی اکبر کو گرفتار کیا ہے ، حالانکہ دونوں بے گناہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بیٹے مزدوری کرکے اپنے خاندان کا گزر بسر کرتے ہیں اور گھر کے حالات انتہائی مشکل ہیں۔ بیٹوں کی گرفتاری سے خاندان شدید پریشانی کا شکار ہے ۔گلاں بی بی نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر اس کے بیٹے بے گناہ ہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے ۔دوسری جانب ڈی ایس پی محمود اکبر اور ایس ایچ او تھانہ صدر عادل کھچی نے بتایا کہ شوکت علی قتل کیس کے مرکزی ملزم مظہر حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے ، تحقیقات میرٹ پر کی جا رہی ہیں، کسی بے گناہ کو سزا نہیں دی جائے گی اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...