ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری مسائل سن کر احکامات جاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی پی او محمد عابد نے تھانہ صدر میاں چنوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او میاں چنوں، متعلقہ ایس ایچ او، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او محمد عابد نے شہریوں کے مسائل براہ راست سنے اور متعدد درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے فوری حل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو بلا رکاوٹ پولیس تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کے مسائل بروقت حل ہوں۔ڈی پی او نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق انصاف کو عام آدمی کی دہلیز تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام کی بنیاد ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments