وہاڑی ،شرقی کالونی کا دیرینہ مسئلہ حل، ٹف ٹائل روڈ کا افتتاح

وہاڑی ،شرقی کالونی کا دیرینہ مسئلہ حل، ٹف ٹائل روڈ کا افتتاح

ثاقب خورشید سمیت تاجروں اور معززین علاقہ نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا افتتاح کیا

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)شرقی کالونی میں تعمیر ہونے والے ٹف ٹائل روڈ کا افتتاح ممبر پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید، نیّر خورشید، مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے صدر طاہر شریف گجر اور صدر ریل بازار شیخ عبدالرؤف نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ تقریب میں صدر گارمنٹس رانا تصور، شیخ ظفر شہزاد، رانا شوکت، ملک عبد الحمید، رانا افتخار سمیت اہل محلہ اور معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے ۔ شرقی کالونی میں ٹف ٹائل روڈ کی تعمیر بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور صاف ماحول فراہم کرنا ہے ، وہاڑی میں مزید ترقیاتی کام بھی جاری رکھے جائیں گے ۔طاہر شریف گجر نے کہا کہ ٹف ٹائل روڈ اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ تھا، جس کے حل سے آمدورفت میں آسانی اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ شیخ عبدالرؤف نے منصوبے کی تکمیل پر متعلقہ شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ اہل محلہ نے بھی منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...