جشن آزادی پر ملتان شہر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار
فلائی اوورز پر پینٹ ورک، پارکوں میں شجرکاری، ملی نغموں کیلئے ایس ایم ڈیز نصب
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے شہر میں پینٹ ورک، شجرکاری، بیوٹیفکیشن ورک اور قومی پرچم لگانے کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کی ہدایات پر ایچ اے ملتان کے ہیڈ آفس کو خوبصورت روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے ۔کمپری ہنسو سکول گرین بیلٹ میں طالبات کے ہمراہ شجرکاری کی گئی، جبکہ شہر کے فلائی اوورز پر قومی پرچم آویزاں اور خوبصورت پینٹ ورک مکمل کیا گیا ہے۔
شہر کے مختلف پارکوں میں ملی نغموں کی تشہیر کے لئے ایس ایم ڈیز بھی نصب کردی گئی ہیں۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے شجرکاری کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کی گرین بیلٹس اور پارکوں میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے ۔ رواں ماہ شہر کو قومی پرچموں اور پودوں سے سجایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلائی اوورز پر پینٹ ورک اور قومی پرچموں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ، جبکہ ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے ہیڈ آفس اور فلائی اوورز کو خوبصورت روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ جشن آزادی کی مناسبت سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments